برمنگھم:برطانیہ میں ایک شخص کو برمنگھم میں میکڈونلڈز کے متعدد ریستوراں میں زندہ چوہوں کو چھوڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دی گارڈین کے مطابق 32 سالہ نوجوان نے میکڈونلڈز کے متعدد ریستوراں میں زندہ چوہوں کو چھوڑتے ہوئے نظر آرہا ہے جس کو پولیس نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ وہ اب بھی اس علاقے میں تین الگ الگ واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں جہاں زندہ چوہوں کو فاسٹ فوڈ کی جگہوں پر پھینک دیا گیا تھا ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جس کے سر پر فلسطینی جھنڈا لپٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے،اپنی گاڑی کے بوٹ سے چوہوں کو میکڈونلڈز میں لے جاتے اور گاہکوں کے سامنے فرش پرگراتے ہوئے نظر آتا ہے ۔
ایک دوسرے واقعے کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ نقاب پوش لوگوں کا ایک گروپ سمال ہیتھ میں میکڈونلڈ کی برانچ میں چوہوں کا ایک ڈبہ خالی کر رہا ہے۔
ایک اور ویڈیو میں عملے کو پلاسٹک کے ڈبے کے نیچے درجنوں چوہوں کو رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا، ایک تماشائی نے کہا کہ انہیں “چھوڑ دیا گیا”۔
پولیس نے کہا کہ ان واقعات کو عوامی پریشانی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور انہوں نے اپیل کی کہ جن کے پاس بھی بلال حسین کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات ہوں وہ آگے آئیں۔
برمنگھم پولیس نے ٹو ئٹر جس کا نام ایکس ہے پر لکھا، “آج شام ایک 32 سالہ شخص کو ان واقعات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے، لیکن ہم اب بھی بلال حسین کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات کی اپیل کر رہے ہیں جو ان جرائم کے سلسلے میں بھی مطلوب ہے۔