:رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کادوسرامرحلہ آج جمعرات سے شروع ہوگااوراس سلسلہ میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ لاہورپولیسں آپریشنزونگ کی جانب سے اجتماع میں آنے والےملکی وغیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کاپلان بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آج بعد نماز عصر شروع ہو گا،تبلیغی اجتماع کے پنڈال میں لاکھوں مندوبین کی شرکت کا سلسلہ جاری ہے،تبلیغی اجتماع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔تبلیغی اجتماع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی،تبلیغی اجتماع پر محکمہ ہیلتھ ، ایل ڈبلیو ایم سی وارڈن پولیس ڈولفن سکواڈ اور حساس اداروں کے اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہیں۔
تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 9 نومبر سے شروع ہوکر 12 نومبر بعد نماز فجر اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔