Trending Now

رشمیکا مندانا جعلی ویڈیو؛ جس خاتون پر بنائی گئی اسکا بیان سامنے آگیا

تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) تصویر وائرل جس خاتون پر بنائی گئی اسکا بیان سامنے آگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے زارا پٹیل نامی خاتون نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ کسی نے میرے جسم کو استعمال کرتے ہوئے ایک معروف بالی ووڈ اداکارہ کی نازیبا ویڈیو بنائی ہے لیکن اس معاملے میں ’’میں قطعاً ملوث نہیں ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ میں خود اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے پر بہت پریشان ہوں، میں خواتین اور لڑکیوں کے مستقبل کے متعلق پریشان ہوں جو اب اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے خوف کھائیں گی۔

گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی لفٹ میں نازیبا لباس پہنے داخل ہوتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں نامناسب انداز میں کپڑے تبدیل کرتے ہو ئے دکھایا گیا تھا، جو ویڈیو زارا نامی خاتون کی تھی۔

رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو کو فیک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ویڈیو تخلیق کی گئی ہے۔

1

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Read Previous

ایڈن گارڈنز میں پاکستان بمقابلہ بھارت ، گنگولی نے دل کی بات بتا دی

Read Next

سری لنکا مشکلات کا شکار، چار اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *