Trending Now

وسیم اکرم نے پاکستان میں ’’ڈومیسٹک کرکٹ‘‘ نہ کھیلنے پر عماد کو نشانے پر رکھ لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بالواسطہ طور پر آل راؤنڈر عماد وسیم کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

مقامی ٹی وی چینل پر آل راؤنڈر عماد وسیم کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کپ، قائداعظم ٹرافی میں حصہ لیے بغیر کھلاڑی چاہتے ہیں انہیں ٹیم میں کھلایا جائے، بین الاقوامی معاہدوں کو ملک پر ترجیع دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی پاکستانی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں وہ مصروف ہیں لیکن دیگر کھلاڑی ڈومیسٹک میچز میں کیوں حصہ نہیں لے رہے، اِن میں سے ایک ٹیلی ویژن پر بیٹھے ہیں اور وہ پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل پر عماد وسیم نے مداح کے ڈومیسٹک کرکٹ سے اپنی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے غیر ملکی لیگز کے ساتھ معاہدے ہیں جس وجہ سے قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ میں شرکت نہیں کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے سال 2020 میں راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف آخری ون ڈ؁ میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 986 رنز اور 44 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Read Previous

کرینہ کپور کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’سنگھم اگین‘ سے پہلی جھلک سامنے آگئی

Read Next

طلاق کے بعد مشکلات آئیں لیکن تمام مسائل کا مقابلہ کرکے زندگی کو آگے بڑھایا:فضا علی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *