بنگلورو: ورلڈ کپ کے اہم میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات انتہائی روشن کرلیے ہیں جبکہ کیویز کی فتح کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی تقریباً ناممکن ہوگئی ہے۔ پاکستان کو اب ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے کیلئے انگلینڈ کو 288رنز سے ہرانا ہوگا ۔