Trending Now

اسٹاک مارکیٹ: 55ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 991پوائنٹس کی تیزی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس کی 55000پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور ہوگئی۔

سعودی عرب اور چین کی پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی اطلاعات، آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کے اظہار اور مثبت تیکنیکی مذاکرات سے قرضے کی اگلی قسط کا اجراء یقینی ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعے کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کی وجہ سے 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 39پیسے کے کمی سے 286روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔

Read Previous

خبردار! موبائل فون پینٹ میں رکھنے سے آپ نامرد ہوسکتے ہیں!

Read Next

چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر گمشدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *