: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 8 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 287 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 286 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔