Trending Now

کدو میں سوار شخص کی ریکارڈ بنانے کی کوشش

 ایک امریکی شہری نے کدو کی کشتی بنا کر کنیکٹیکٹ دریا میں 64.37 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر فلورینس سے تعلق رکھنے والے ڈیو روٹھ اسٹین نے 464 کلو وزنی کدو کو اندر سے کھوکھلا کر کے وقتی کشتی بنایا اور ڈیئر فیلڈ سے ہولیوکے تک 64.37 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر کے کدو میں سوار ہو کر طویل فاصلے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

یہ ریکارڈ فی الحال امریکی ریاست نیبراسکا سے تعلق رکھنے والے ڈوانے ہینسن کے پاس ہے جنہوں نے 2022 میں 60.35 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔

ریاست مشوری کے شہر لیبنن سے تعلق رکھنے والے اسٹیو کیونے نے گزشتہ ماہ 61.7 کلو میٹر طے کیا لیکن ان کی کوشش کی ابھی گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تصدیق کی جانی باقی ہے۔

Read Previous

میاں صاحب 4 دن کیلئےجیل جاتےتو سیاستدانوں کاقد بڑھ جاتا،خورشید شاہ

Read Next

بالی ووڈ بھی مسلمانوں کیخلاف بغض میں پیش پیش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *