گینگٹوک: آن لائن گردش کررہی ایک وائرل ویڈیو میں آٹو رکشہ ڈرائیورز کو خاصی رفتار سے ریس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں ایک مقررہ ٹریک پر تین رکشوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
ریڈاِٹ ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا عنوان تھا “Auto GP”۔ جھنڈا لہراتے ہی ریس کا آغاز ہوتا ہے، ویدیو میں دکھایا گیا کہ ریس میں ایک آٹو دوسرے رکشوں سے آگے بڑھ رہا ہوتا ہے اور جیتنے کے قریب ہوجاتا ہے۔ تاہم ویڈیو میں ریس کا حتمی نتیجہ نہیں دکھایا گیا۔