حال ہی میں اداکارہ درفشاں نے فوٹواینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئرکیں جو دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے دلکش گلابی لمبی قمیص کے ساتھ ٹراؤزر زیب تن کر رکھا ہے جبکہ کٹ ورک والا ٹشو کا دوپٹہ گلے میں ڈالا ہوا ہے، درِ فشاں کا یہ لباس سادگی اور دلکشی کا حسین امتزاج ہے جو اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔
لباس کی مناسبت سے درفشاں نے بھاری جیولری کے بجائے کانوں میں چھوٹے نگ والے بُندے پہنے ہیں جبکہ اپنے ہلکا میک اپ اور سادہ ہیئراسٹائل ان کے حسن کو دو آتشہ کررہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہمیشہ کی طرح اب کی بار بھی درِ فشاں کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں تعریفی کلمات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔