Trending Now

پرابھاس کی ایکشن فلم ’سالار‘ کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

ندی سینما کے سپر اسٹار باہو بلی اداکار پرابھاس کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’سالار‘ کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

ایکشن تھرلر فلم ’سالار‘ کا ٹیزر جولائی میں ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد سے پرابھاس کے مداح فلم کے ٹریلر کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں اور اب مداحوں کا یہ انتظار ختم ہونے والا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’سالار‘ کے ٹریلر کا پہلا حصہ (پارٹ 1) رواں ماہ کے آخر میں یا پھر یکم دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا، اس خبر نے مداحوں کو پُرجوش کردیا ہے اور اب وہ ٹریلر کے انتظار میں دن گِن رہے ہیں۔

پرابھاس کی فلم کو بلاک بسٹر فلم ’کے جی ایف‘ کے ڈائریکٹر پراشانت نیل بنارہے ہیں، فلم ’سالار‘ 22 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ‘ڈنکی’ بمقابلہ ‘سالار’، پرابھاس نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم  ’سالار‘ کو پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، کناڈا، ملیالم اور تامل میں ریلیز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کے ساتھ تصادم سے بچنے کیلئے ’سالار‘ کی ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کنگ خان کی دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کے بے پناہ کامیابیوں نے ’سالار‘ میکرز کو تصادم سے بچنے پر مجبور کردیا ہے اور وہ اب شاہ رخ خان سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔

Read Previous

سپر یاٹ والے ارب پتیوں کے لیے خوشخبری، اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے جیٹ سکی کا متبادل منی پلین متعارف

Read Next

گوگل کا دسمبر میں غیر فعال جی میل اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *