ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری،پیپلزپارٹی نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کے پی کو ختمی شکل دے دی گئی۔بلاول بھٹو زرداری دورہ کے پی کے دوران ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو دورہ خیبرپختونخوا کے دوران مقامی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔پارٹی چیئرمین 16 سے 22 نومبر تک کے پی ،16 نومبر کو ایبٹ آباد ،17 کو مردان 18 نومبر کو نوشہرہ کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو 19 نومبر کو پشاور میں مصروف دن گزاریں گے۔ 20 اور 21 نومبر کو اپر دیر اور لوئر دیر کا دورہ کریں گے۔