ٹیکساس : دی راک سٹار بھی سیاست کے میدان کے لیے پر تول رہےہیں۔ وہ سیاست کے میدان میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔امریکیوں کی کثیرتعداد ان کو پسند کرتی ہے اور چاہتی ہےکہ وہ اب سکرین کی بجائے صدارتی امیدوار کےطور پر میدان میں اتریں۔
اس حوالے سے جمانجی سٹار کے حق میں باقاعدہ سروے ہوا تھا اور 46 فی صدامریکیوں نے ان کے حق میں فیصلہ دیاتھا۔ قیاص آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دی راک سٹار سے کچھ سیاسی جماعتیں صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے امیدوار کے طور پر رابطے بھی کررہی ہیں ۔
اگر میں سیاسی میدان میں کودا تو یہ بھی ایک چیلنج ہی ہوگا لیکن اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔