لندن: جن لوگوں کو ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ ہے وہ عمومی طور پر چینی سے حتی الامکان بچتے ہیں لیکن نئی تحقیق بتاتی ہے کہ نمک بھی ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتا ہے ۔
میو کلینک پروسیڈنگز میں شائع ہونے والی ٹولین یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کھانوں میں نمک کا کثرت سے اضافہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے۔
اس تحقیق میں یو کے بائیو بینک میں رجسٹرڈ 400,000 سے زائد بالغ افراد کا ان کے نمک کی مقدار کے بارے میں سروے کیا گیا۔ نتائج میں 11.8 سالوں کے درمیانی عرصے میں وہ شرکاء جنہوں نے نمک کا استعمال کیا تھا، ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے 13,000 سے زیادہ کیسز سامنے آئے بنسبت ان لوگوں کے جنہوں نے کبھی بھی نہیں یا شاذ و نادر ہی نمک استعمال کیا تھا۔
نمک استعمال کرنے والے شرکاء میں ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا خطرہ 13فیصد، 20 فیصد اور 39 فیصد زیادہ تھا۔
ٹولین یونیورسٹی سکول آف پبلک ہیلتھ اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کی پروفیسر ڈاکٹر لو کیو کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی جانتے ہیں کہ نمک کو محدود کرنے سے امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم ہو تا ہے لیکن یہ تحقیق پہلی بار ظاہر کرتی ہے کہ نمک کا استعمال محدود کرنے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کو روکنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔