Trending Now

چیف جسٹس ہائیکورٹ کے اختیارات: جسٹس محسن کی معاملہ انتظامی کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان کے بعد چیف جسٹس ہائیکورٹ کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آگیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں انتظامی جج کے پاس بنچ تشکیل دینے کا اختیار نہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ انتظامی جج ہنگامی نوعیت کے کیس کو بھی اُسی دن سماعت کیلئے مقرر نہیں کرسکتا، انتظامی جج کے پاس اہم نوعیت کا کیس بھی آگلے روز کیلئے مارک کرنے کا اختیار ہے، کیس مارک کرنے کے باوجود ایڈمنسٹریٹو جج سماعت کیلئے بنچ تشکیل نہیں دے سکتا۔

جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو جج محض چیف جسٹس کے فراہم کردہ اختیارات کے مطابق کیس مارک کر سکتا ہے، بادی النظر میں یہ پہلو درخواست گزار کو مشکل صورتحال میں ڈال دیتا ہے، چیف جسٹس کی عدم موجودگی کے باعث درخواست گزار کو حفاظت نہیں مل پاتی، چیف جسٹس کی عدم موجودگی کے باعث حفاظت نہ مل پانا بنیادی حقوق سے متعلق ہے۔

جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے انتظامی معاملات چلانے کا اختیار انتظامی کمیٹی کے پاس ہے، یہ معاملہ انتظامی کمیٹی کے سامنے رکھا جائے تاکہ وہ اس پر کوئی فیصلہ کر سکے، ہائی کورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے تحت معاملہ فُل کورٹ کے سامنے بھی رکھا جا سکتا ہے۔

Read Previous

سروگیٹ کمپنیوں کیساتھ کسی قسم کا معاہدہ یا تعاون نہ کیا جائے، وفاقی حکومت

Read Next

ورلڈ کپ 2023 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ بن گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *