Trending Now

عالمی سطح پر تیل مہنگا، کیا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی؟

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور نگران حکومت کی جانب سے اگلے ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق پندرہ روزہ جائزے کے دوران پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں۔ پچھلے جائزے میں متضاد رپورٹس منظر عام پر آئیں جن میں سے کچھ نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی اور کچھ نے اضافے کی پیش گوئی کی۔تاہم حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کافیصلہ کیا تھا۔

سما کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافے کے باوجود پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جائے گا۔آج پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 283.38 روپے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 304.05 روپے فی لیٹر ہے۔ پیٹرول کی یہ قیمت 15 نومبر تک برقرار رہے گی۔

Read Previous

ورلڈ کپ 2023 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ بن گیا

Read Next

پیپلز پارٹی کا عام انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو ایک سے زائد پارٹی ٹکٹ نہ دیدینے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *