نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا۔
نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورت مکمل ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام اکرم درانی نے تجویز کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں، وہ خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا حصہ بھی تھے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام منظوری کے لیے گورنر خیبر پختوخوا کو بھیجا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے جس کے باعث صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی تھی اور صوبے میں سیاسی خلا پیدا ہو گیا تھا۔