Trending Now

20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 8 میں کمی

ملک بھر میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 29.86 فیصد رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 25 روپے، آلو 4 ، لہسن 11 روپے سے زائد فی کلو، آٹے کا 20 کلو تھیلا 54 روپے ، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 ، انڈے فی درجن 3 ، دال مسور ایک روپیہ 90 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 57 پیسے کا اضافہ ہوا۔

Read Previous

متحدہ عرب امارات میں سونا سستا ، قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

Read Next

سعودی عرب ، ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار ، 305 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *