آئیڈاہو: 250 سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے امریکی شہری نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر داڑھی میں سب سے زیادہ چوپ اسٹک پھنسانے کی کوشش کرتے ہوئے نئے ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے سیریل ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے اپنے دو ساتھیوں جوئل اسٹریسر اور جیریٹ اسمتھ کے ساتھ امیزنگ ریس واچ پارٹی میں شرکت کی۔ ڈیوڈ رش نے جیریٹ اسمتھ کے ساتھ مل کر جوئل اسٹریسر کی داڑھی میں ایک منٹ میں سب سے زیادہ چوپ اسٹک پھنسا کر ریکارڈ نام کرنے کی کوشش کی
جوئل اسٹریسر اس سے قبل سولو ورژن یعنی داڑھی میں خود سب سے زیادہ (59) چوپ اسٹک پھنسانے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس داڑھی میں سب سے زیادہ ٹوتھ پک، باؤبلز اور اسٹرا پھنسانے کا ریکارڈ بھی ہے۔
تاہم، ادارے کی جانب سے اس ریکارڈ کی تصدیق کی جانی باقی ہے۔