عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کے عوام کو بھی پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ملنے کی توقع ہے۔