گلوسیسٹر: انگلینڈ میں ایک ماں کو سرکاری ہدایت موصول ہوئیں جس میں کہا گیا کہ وہ اپنے 7 سالہ بیٹے کی قبر کے اردگرد کی سجاوٹ کو ہٹا دیں کیونکہ یہ انتظام قواعد و ضوابط کیخلاف ہیں تاہم ماں نے اس پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ شارنا اینڈریوز کا چھوٹا بیٹا ینگ ہیری-لی اینڈریوز فروری 2022 میں دمہ کے شدید دورے کے بعد انتقال کر گیا تھا۔ جس کے بعد شارنا نے نے اپنی جوان بیٹی کے ساتھ مل کر لکڑی سے بنی قطبے کی ایک باڑ کو ہاتھ سے پینٹ کرنے میں کئی دن گزارے جسے انہوں نے بیٹے کی قبر کے پاس لگا دیا۔
تاہم گزشتہ ماہ شارنا کو گلوسیسٹر سٹی کونسل کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں رنگین باڑ اور قبر کی سجاوٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ اس سے قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی ہوتی ہے۔