Trending Now

دنیا کے سب سے بڑے بیل نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

چیشائر: انگلینڈ میں 13 سالہ سوئس بیل کو حال ہی میں دنیا کا سب سے بڑے بیل کا اعزاز دیا گیا جس کی اونچائی 1.87 میٹر (6 فٹ 1 انچ) ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹامی نامی یہ بیل بیلاوینڈر کی فیملی کے ساتھ چیشائر میں ان کے فارم میں اس وقت سے رہ رہا ہے جب وہ ایک دن کا تھا۔ اسے صرف 10 ڈالر میں خریدا گیا تھا اور آج اس کی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہے۔ تاہم بیلاوینڈر اسے ایک اثاثے سے زیادہ خاندان کے ایک فرد کے طور پر دیکھتے ہیں، اس لیے وہ اسے فروخت کرنے کیلئے تیار نہیں۔

براؤن سوئس نامی مویشیوں کی اس نسل کے جسم عام طور پر دودھ دینے والی گایوں سے بڑے ہوتے ہیں لیکن انھیں درمیانے درجے کی نسل سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ٹامی نامی یہ بیل سب سے مختلف نکلا ہے۔

ایک عام براؤن سوئس گائے کا وزن 1,300 سے 1,400 پاؤنڈ کے درمیان ہوتا ہے اور 2,000 پاؤنڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ٹومی کا وزن تقریباً 3,000 پاؤنڈ ہے جو اسے اپنی نسل کے حساب سے کافی بھاری بھرکم بنا دیتا ہے۔

Read Previous

طیب اردوان نے اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا

Read Next

مرغی مادہ ہے، اسکا گوشت مردوں میں نزاکت لاتا ہے: کویتی فنکارہ کا انوکھا دعویٰ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *