Trending Now

عدالت نےاسدعمر کی بیماری کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس کر دی

ویب ڈیسک: عدالت نے اسد عمر کی بیماری کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اسد عمر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت ڈیوٹی جج محمد سہیل نے کی جہاں اسد عمر کی وکیل وکیل ایڈووکیٹ آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران ڈیوٹی جج نے استفسار کیا کہ کدھر ہیں اسد عمر صاحب؟۔

وکیل نے جواب دیا کہ اسد عمر بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکے حاضری سے استثنیٰ دی جائے۔

جج محمد سہیل نے ریمارکس دیئے کہ اگر اسد عمر بیمار ہیں تو بیماری کا ثبوت ہونا چاہیے، میڈیکل سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ لگائیں۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسد عمر کی بیماری کی درخواست اعتراض کے ساتھ واپس کر دی۔

Read Previous

رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے وہ خود آنا چاہتے ہیں: عبدالرزاق

Read Next

غزہ پر اسرائیلی حملے، اُشنا شاہ کا ہالی ووڈ اسٹارز کے بائیکاٹ پر زور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *