علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 139 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 11ہزار سات سو 26 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 5151 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 69 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2494 مریض رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی میں گزشتہ روز 14 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1150 مریض رپورٹ ہوئے۔ملتان میں گزشتہ روز 9 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1130 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 23 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
علی جان خان کاکہنا ہے کہ رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 605 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 15 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،گزشتہ روز نارووال میں ڈینگی کے دو نئے مریض رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ، اوکاڑہ، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈیرہ غازی خان، ننکانہ صاحب اور میانوالی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 119 مریض زیر علاج ہیں۔
علی جان خان کا کہناہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 6 مریض زیر علاج ہیں۔ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔