Trending Now

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 87 گیس کنکشن منقطع،128انڈر بلنگ کیسز اندراج/پروسیس کئے گئی اور45 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

(لاہور) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 87گیس کنکشن منقطع کردیے، 128 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیےگئے.جبکہ 45لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6 گھریلو کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 12کنکشن منقطع کیے۔بہالپور میں کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئے اور 58 انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئےاور ایک لاکھ 60ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشن منقطع کیے گئے.
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3کنکشن منقطع کیے گئےاور 23انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے مزید50ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 26کنکشن منقطع کیے گئے اور6لاکھ40ہزار سے زائد جرمانے عائد کیے گئےاور ایک ایف آئی آر کاٹی گئی۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15کنکشن منقطع اور 6لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کی گئے۔
ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیے گئے ۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران 10انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے۔ٹیم نے کاروائی کے دوران سیالکوٹ میں 1لاکھ 80ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔شیخوپورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 16کنکشن منقطع اور37انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے ،29لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

میڈیا افیئرز ڈیپارٹمنٹ
سوئی ناردرن گیس

Read Previous

عوام کیلئے بری خبر ، بجلی مزید 1.70 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Read Next

“ٹائیگر 3″کی نمائش کے دوران سینما میں آتش بازی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *