Trending Now

قومی ٹیم کا آسٹریلیا سیریز سے قبل پرائم منسٹر الیون کیخلاف چار روزہ میچ شیڈول

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پاکستان ٹیم آئندہ ماہ بینو قادر ٹرافی کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ اس حوالے سے قومی ٹیم 6 سے 9 دسمبر تک آسٹریلوی شہر کینبرا کے مانوکا اوول اسٹیڈیم میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف ریڈ بال میچ کھیلے گی۔

یہ تیسرا موقع ہوگا جب پاکستان کا پرائم منسٹرز الیون سے آمنا سامنا ہوگا، اس سے قبل 1990 اور 2005 میں بھی قومی ٹیم انکے خلاف میچ کھیل چکی ہے۔

 

اس حوالے سے آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیس نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کو کرکٹ کا پاور ہاؤس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘مجھے وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے کھلاڑیوں کو نئی گیند کے ساتھ کھیلتے دیکھنا پسند تھا۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں پرجوش ہوں کہ پی ایم الیون کا کینبرا میں باصلاحیت پاکستانی اسکواڈ سے مقابلہ ہوگا۔’ 

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے اختتام کے فوری بعد پاکستان دسمبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گا جہاں وہ تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ پہلا ٹیسٹ 14-18 دسمبر، دوسرا 26-30 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ میچ 3-7 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

Read Previous

برطانوی کابینہ میں ہلچل؛ سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون وزیر خارجہ مقرر

Read Next

سویڈن کی ماحولیاتی کارکن سے فلسطین کے حق میں بولنے پر بدسلوکی، مائیک چھین لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *