مونس الہیٰ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے، عدالت میں نیب کی جانب سے رپورٹ پیش کر دی گئی.
احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دے دیا۔ مونس الہیٰ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے، نیب کی جانب سے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کر لی گئی ۔عدالت میں نیب کی جانب سے رپورٹ پیش کر دی گئی۔ 04 نومبرکو عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری مونس الہی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کی جانب سے چوہدری مونس الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 16 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، اس حوالے سے خصوصی عدالت سینٹرل کے جج تنویر احمد شیخ نے تحریری حکم جاری کر دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ مونس الہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں ہوا اور ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کرائی کہ چوہدری مونس الہی اسپین کے دیئے گئے پتے پر موجود نہیں ہیں، اس لیے مونس الہی کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
علاہ ازیں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی، عدالت نے مونس الہیٰ کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دیا، احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے کیس کی سماعت کی، احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی، نیب نے مونس الہیٰ کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم مونس الہیٰ گرفتاری سے چھپ رہا ہے، مونس الہیٰ گرفتاری سے چھپنے کے لیے روپوش ہے، اس لیے مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیا جائے، احتساب عدالت نے مونس الہیٰ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں مونس الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔