چینی کی قیمت میں 52 روپے فی کلو کی واضح کمی آ گئی،
چینی کی قیمت فی کلو 192 روپے سے کم ہو کر 140 روپے ہو گئی۔
لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب حکومت کیجانب سےچینی کی قیمتیں مقررکرنےکیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے، پنجاب حکومت کیجانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سمعیہ خالد افسران پیش ہوئیں اور شوگر ملزکیجانب سےایڈووکیٹ علی سبطین فضلی اور شہزاد عطاء الہٰی ودیگر وکلاپیش ہوئے۔
13 نومبر 2023
سرکاری وکیل نے عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ فوڈکنٹرول ایکٹ کےمطابق چینی کوبنیادی ضرورت کادرجہ حاصل ہے،
شوگر کنٹرول ایکٹ 1950 کے مطابق حکومت چینی کی قیمت مقرر کر سکتی ہے۔