ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1196 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں معمولی کم ہے۔
جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1187 روپے تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1172 ، راولپنڈی 1177، گجرانوالہ 1220، سیالکوٹ 1200، لاہور 1230، فیصل آباد 1200، سرگودھا 1180، ملتان 1203، بہاولپور 1230، پشاور 1180 اور بنوں میں 1160 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔
اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1157، حیدر آباد 1180، سکھر 1150، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1190 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔