نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو 11 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں 11 سوالوں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
11سوالات یہ ہیں۔
آپ نے تعلیم کہاں سے حاصل کی اور کیا آپ نے اسلامی تدریسی کورس بھی کیا ؟
القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ بنانے کا مقصد کیا تھا ؟
بطور ٹرسٹی ہونے کے ساتھ ساتھ بطور استاد بھی کوئی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں ؟
کیا بطور ٹرسٹی یا بطور استاد یونیورسٹی سے کسی قسم کی تنخواہ یا مراعات لیتی رہی ہیں؟
القادر یونیورسٹی بنانے کا خیال کس کا تھا اور اس کیلئے جگہ کا تعین کس نے کیا ؟
آپ بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی میں کیا ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں؟
اس ٹرسٹ کو بنانے کیلئے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کا کیا کردار ہے ؟
کیا آپ نے پہلے ان سے رابطہ کیا یا انہوں نے خود ٹرسٹ بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ؟
فرحت شہزادی کو آپ کیسے جانتی ہیں ؟
کیا آپ ان کی مالی معاملات اور کردار بارے مطمئن ہیں؟