Trending Now

دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس کی فہرست جاری

عالمی ادارہ برائے شماریات نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشنز (ایپس) کی فہرست جاری کر دی۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے ٹوئٹر (ایکس) پر 2022ء میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس کی فہرست جاری کی ہے جس میں ٹاک ٹاک سرفہرست ہے۔

دوسرا نمبر انسٹاگرام کا رہا جبکہ فیس بک تیسرے نمبر پر رہی، واٹس ایپ چوتھی پوزیشن پرجبکہ ٹیلی گرام پانچویں نمبر پررہی۔

بچوں میں مقبول گیم سب وے سرفرز چھٹے نمبر پر، ساتویں پوزیشن پر اسٹمبل گائز، آٹھویں نمبر پر اسپاٹی فائے، نویں پوزیشن پر شین جبکہ مسینجر دسویں پر رہا۔

Read Previous

بھارت میں 2026 تک ائیر ٹیکسی متعارف کرانے کا منصوبہ

Read Next

جبری لاپتا افراد کے کیسز کیلئے وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *