اسلام آباد : بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے۔ جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 25 پیسے اضافے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر کے صارفین پر اضافے کا اطلاق ہوگا۔
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ۔قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔