بولی وڈ کی ’بیبو‘ کہلانے والی اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ شادی سے قبل ان کے اور سیف علی خان کے درمیان پانچ سال تک تعلقات رہے اور جب انہیں بچوں کی خواہش ہوئی تو دونوں نے شادی کرلی۔
اداکارہ نے حال ہی میں فیشن میگزین ’ڈرٹی‘ کو انٹرویو دیا، انہوں نے میگزین کے سر ورق کے لیے فوٹوشوٹ بھی کروایا۔
اداکارہ نے فوٹوشوٹ اور انٹرویو کے دوران اس تاثر کو مسترد کیا کہ اب وہ پہلی کی طرح خوبرو اور پرکشش نہیں رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ دو بچوں کی ماں بن چکی ہیں اور خاندانی زندگی میں مصروف ہیں لیکن اس باوجود وہ آج بھی نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ وہ پرکشش اور خوبرو بھی ہیں۔
کرینہ کپور نے دوران انٹرویو اس بات کر بھی برملا اظہار کیا کہ اپنی خاندانی زندگی میں بہت پرسکون اور مطمئن ہیں، ان کی دنیا شوہر، دو بچوں اور پانچ دوستوں تک محدود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کام کے حوالے سے بھی آج تک اپنے معاون تبدیل نہیں کیے، انہوں نے ان ہی لڑکوں کو معاونت کے لیے رکھا ہے جو ان کے پہلے شوٹ میں معاون بنے تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں کیٹ ونسلیٹ، گلین اینڈرسن اور تبو بہت پسند تھیں، انہوں نے انہیں دیکھ کر ہی اپنا انداز اور اداکاری شروع کی، کیوں کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ مین اسٹریم اداکارہ بنیں اور اپنے منفرد کام کی وجہ سے ہی پہچانی جائیں۔
فلمی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود شوبز میں انہوں نے کیا مشکلات دیکھیں، اس پر کرینہ کپور نے بات کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے کیریئر سے کوئی شکوہ نہیں، انہوں نے جو کام کیا، شاندار کیا، انہیں منفرد پہچان ملی۔
شادی، خوبصورتی اور خاندان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی اس وقت ضرور کرلینی چاہئیے جب کسی کو بچوں کی خواہش ہو۔
انہوں نے مثال دی کہ ان کے اور سیف علی خان کے شادی سے قبل پانچ سال تک تعلقات تھے لیکن انہوں نے اپنے تعلقات کو اس وقت دوسرے رشتے میں تبدیل کیا جب انہیں بچوں کی خواہش ہوئی۔
انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ان کی زندگی دو بچوں، شوہر اور قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ بہترین گزر رہی ہے۔
اداکارہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگرچہ وہ 43 برس کی ہوچکی ہیں اور وہ دو بچوں کی ماں ہیں لیکن اس باوجود وہ آج بھی خوبرو اور پرکشش ہیں۔