Trending Now

دادا کی ایک غلطی نے ڈیڑھ سالہ پوتے کی جان لے لی

کیرالہ:بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس میں ایک بچہ اپنے دادا کے ہاتھوں گاڑی کے نیچے آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب موڑ کاٹتے ہوئے دادا نے گاڑی غلطی سے ننھے بچے پر چڑھا دی،10نومبر کو پیش آنے والے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت مستول جشن کے نام سے ہوئی جس کی عمر ڈیڑھ سال تھی۔

پولیس کے مطابق گھر میں لگے سی سی ٹی وی سے معلوم ہوا کہ جس وقت بچے کے دادا گاڑی کو پارک کررہے تھے اس وقت وہ سامنے آگیا اور معاملے سے لاعلم دادا نے اس پر گاڑی چڑھا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دادا کو جب پتا چلا کے بچہ گاڑی کے نیچے آگیا ہے تو وہ فورا بچے کو ریسکیو کرنے بھاگے اور زخمی بچے کو نکالا لیکن مستول نامی ڈیڑھ سالہ بچہ انتقال کرچکا تھا۔

Read Previous

پانچ سال تعلقات میں رہے، بچوں کی خواہش ہوئی تو شادی کرلی، کرینہ کپور

Read Next

بلندی سے گرنے والی بھاری بلی حیران کن طور پر زندہ بچ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *