سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ میں سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے عبدالرزاق کے نامناسب لطیفے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خاتون کی اس طرح بے عزتی نہیں ہونی چاہیے، اس کے پاس بیٹھے لوگوں کو ہنسنے اور تالیاں بجانے کی بجائے فوراً آواز بلند کرنی چاہیے تھی۔
گزشتہ روز ہی سابق کرکٹر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی تھی جبکہ شاہد آفریدی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ تقریب کے دوران رزاق کی بات غور سے نہیں سنی تھی کہ انہوں نے کیا کہا کیونکہ محفل میں تمام افراد ہنس رہے تھے تو بھی ہنسا انہوں نے کہا کہ رزاق کی عادت ہے وہ تفریح کرتا رہتا ہے، میں جانتا تھا کہ اس کے ہاتھ میں مائیک ہے اور وہ کچھ کہے گا تاہم جب تقریب سے واپس گھر آیا تو کسی نے میرے ساتھ کلپ شیئر کی اور پھر مجھے احساس ہوا کہ اس نے اصل میں کیا کہا تھا۔