صارفین کے مطابق تھریڈز کی جانب سے سیٹنگز میں متعارف کرائی گئی تبدیلی کے تحت اب وہ تھریڈز پر شیئر کی گئی پوسٹ کو انسٹاگرام اور فیس بک پر ظاہر ہونے سے روک سکیں گے۔
تھریڈز پوسٹ کو میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر ہونے سے روکنے کے لیے صارفین کو ایپ اسکرین پر اوپر دائیں جانب دو لکیروں کو کلک کرتے ہوئے پرائیوسی میں جا کر سجسٹنگ پوسٹ آن ادر ایپس کے آپشن میں جانا ہوگا جس کے بعد انسٹاگرام اور فیس بک پر سجیسشن آن آف ہونے کے آپشن پیش ہوں گے جن کو چن کر اس متعلق فیصلہ کیا جاسکتا ہے
میٹا کی جانب سے تھریڈز کے فیچر بتدریج متعارف کرائے جاتے ہیں اس لیے اگر صارفین اپنی ایپ میں اس نئے ٹوگل کو نہیں دیکھ سکیں تو اپ ڈیٹ کا انتظار کریں۔
انسٹاگرام اور فیس پر گزشتہ کچھ مہینوں سے ’فار یو آن تھریڈز‘ کا کیروزل نمایاں ہو رہا تھا۔ صارفین کی شکایات کا جواب دیتے ہوئے تھریڈز نے اکتوبر میں کہا تھا کہ پلیٹ فارم اپنے صارفین کی آراء سن رہا ہے جس کے بعد اب کمپنی کی جانب سے پوسٹ دکھانے یا نہ دکھانے کا آپشن متعارف کرادیا گیا ہے۔