پیرس: گوجرانوالہ کی خاتون رفعت عارف نے یونیسکو کا سالانہ عالمی ٹیچر ایوارڈ جیت لیا۔
پیرس میں منعقدہ تقریب میں رفعت عارف کو پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات پر عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ رفعت عارف نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کا سالانہ عالمی ٹیچر ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
طلبا میں سسٹر زیف کے نام سے مشہور رفعت عارف نے پاکستان میں غریب بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایک فاؤنڈیشن قائم کی۔
سسٹر زیف نے پاکستان میں بچیوں اور خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم اور مظالم سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی جبکہ تعلیم کے شعبے میں ان کی خدمات پر حکومت پاکستان بھی انہیں متعدد ایوارڈز سے نواز چکی ہے۔