Trending Now

میٹرک اور انٹر میں گریڈ سسٹم متعارف کرا دیا گیا

انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن نے ملک بھر میں گریڈ سسٹم متعارف کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی بی سی سی کے تحت میٹرک اور انٹر امتحانات میں گریڈ سسٹم متعارف کرایا گیاہے۔

چیئرمین آئی بی سی سی غلام علی ملاح کے مطابق 2024 میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو نمبرز کے بجائے گریڈ دیا جائے گا۔

دنیا بھر میں گریڈ سسٹم موجود ہے، بچوں کو نمبرز کی دوڑ سے نکال کر انہیں اچھی تعلیم دینی ہے۔

گریڈنگ سسٹم طلبہ کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔یاد رہے اس وقت میٹرک اور انٹر امتحانات میں نمبرز سسٹم رائج ہے۔

Read Previous

گوجرانوالہ کی خاتون نے یونیسکو کا سالانہ عالمی ٹیچر ایوارڈ جیت لیا

Read Next

وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر اور نوید چیمہ کو ٹیم مینجر بنائے جانے کا امکان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *