قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین کو ٹی 20 کا کپتان بنانے کے فیصلے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کپتان کے لئےمحمد رضوان مناسب امیدوار تھے شاہین آفریدی کو کپتان بنانےکے فیصلے سے میرا کوئی تعلق نہیں ،لابنگ کرنے کا تاثر غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا اور شاہین کا رشتہ ضرور ہے تاہم ان کی کپتانی کی کبھی مہم نہیں چلائی،میں حلفیہ کہتا ہوں کہ میں ان چیزوں میں نہیں پڑتا۔