پشاور : بلاول بھٹو کے دورہ کے پی کے موقع پر پیپلزپارٹی کو سیاسی طور پر بڑا دھچکا لگا ہے۔ سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے آج دورہ پشاورکے موقع پر انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔
وہ پارٹی قیادت کی ناقص کارکردگی اور باہمی اختلافات سے نالاں تھیں، عاصمہ عالمگیر کے ساتھ ارباب عالمگیر نے بھی پیپلز پارٹی چھوڑ دی ہے۔