آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹھی اور انوشکا شرما سے متعلق نامناسب بیان دینے پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کو صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اتوار کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل میں بالی ووڈ ستاروں کی کہکشاں میچ دیکھنے آئی جبکہ کھلاڑیوں کی بیویاں بھی میچ کے دوران اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلیے موجود تھیں۔
دورانِ میچ کمنٹری کرتے وقت ہربھجن سنگھ نے انوشکا اور اتھیا سے متعلق تبصرہ کیا جو مداحوں کو بلکل پسند نہیں آیا، براڈ کاسٹرز کی جانب سے جب دونوں اداکاراؤں کو بڑی اسکرین پر دیکھایا گیا تو وہ باتیں کررہیں تھی، اس موقع پر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ‘میں یہ سوچ رہا تھا کہ بات کرکٹ کی ہورہی ہے یا فلموں کی کیونکہ کرکٹ کے بارے میں تو جانتا نہیں کہ کتنی سمجھ ہوگی’۔
ہندی کمنٹری کے دوران سابق کرکٹر کے اِن الفاظوں پر صارفین نے ہربھجن پر تنقید کے نشتر چلائے جبکہ اِن سے نامناسب کمنٹس پر معافی کا بھی مطالبہ کیا۔
دوسری جانب ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر بالی ووڈ ستاروں کے لٹکے ہوئے چہروں کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، اُن کی فیملی، اداکار رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور ایوشمان کھرانہ سمیت دیگر شخصیات موجود ہیں۔