کراچی: مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے ملبوسات کا نیا ڈیزائنر برانڈ لانچ کر دیا۔
ے بعد اب ندا یاسر نے فیشن انڈسٹری میں بطور ڈیزائنر قدم رکھ دیا اور تعلیم مکمل کرنے کے ساتھ ہی اپنا کپڑوں کا برانڈ بھی لانچ کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پاکستانی انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر یاسر نواز کی اہلیہ ندا یاسر نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے فیشن ڈیزائنگ کا کورس مکمل کرنے کے حوالے سے فالوورز کو آگاہ کیا ہے۔
انسٹا اسٹوری میں انہیں فیشن ڈیزائنر عدنان پردیسی سے فیشن ڈیزائنگ کا کورس مکمل کرنے پر سرٹیفیکیٹ وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سرٹیفیکیٹ کے مطابق ان کا مذکورہ کورس 3 ماہ کا تھا جو ستمبر تا نومبر 2023ء (8 ہفتوں) تک جاری رہا۔ انہوں نے 8 ہفتوں کی ورک شاپ مکمل کرنے کے ساتھ ہی اپنا برانڈ ‘وائی ندا کلاتھنگ’ کے نام سے لانچ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ندا یاسر نے زندگی کے اس حصے میں آنے کے بعد تعلیمی سفر کو دوبارہ شروع کر کے دیگر خواتین کے لیے بہترین مثال قائم کی ہے کہ زندگی میں کچھ بھی نیا کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔