کراچی:سندھ میں انتخابی اتحاد کو آگے بڑھانے کے لیے ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی ورکنگ کمیٹیوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کوشش ہے سندھ کا اگلا وزیر اعلیٰ ہماری مرضی سے منتخب ہو۔
ایم کیو ایم پاکستان کا تین رکنی وفد سید امین الحق کی سربراہی میں مسلم لیگ ہاؤس پہنچا اور ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی ۔میڈیا سے گفتگو میں رہنما مسلم لیگ ن نہال ہاشمی کا کہنا تھا ہم سندھ میں اپنا وزیرِ اعلیٰ لے آئیں گے۔کراچی میں ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کی۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ طے پایا ہے کہ نواز شریف کے وژن کو سندھ میں بھی منتقل کریں، ایم کیو ایم رہنماؤں کے ساتھ مثبت گفتگو ہوئی۔ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تحفظات کو شیئر کیا ہے۔