: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر NEOC کا دورہ کیا۔ جہاں وزیرِاعظم کو پاکستان کی ملک میں آفات کے حوالے سے تیاریوں، آفات کے بعد بحالی کے کام اور متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے 28ویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز اجلاس (COP-28) میں پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔
نگران وفاقی وزراء جلیل عباس جیلانی، ڈاکٹر شمشاد اختر اور متعلقہ حکام بھی بریفنگ میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ اجلاس کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے شرکاء کو بریفنگ دی۔