پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ عقبیٰ خان کی بیٹی ماہ نور کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنی ازدواجی زندگی میں مصروف رہنے والی ماضی کی مقبول ترین پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے حال ہی میں اپنی بیٹی ماہ نور کی چوتھی سالگرہ منائی۔
اُنہوں نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے لیے مشہورِ زمانہ کارٹون فلم ‘مرمیڈ’ کی تھیم کا انتخاب کیا اور اسی تھیم کی مناسبت سے سالگرہ کا کیک تیار کروایا۔
عائشہ خان نے بیٹی کی سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کیں جہاں شوبز ستاروں کی جانب سے ماہ نور کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی۔
ماہ نور کی سالگرہ کی ‘مرمیڈ تھیم’ صارفین کو بےحد پسند آئی، اب عائشہ خان کی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کی جارہی ہیں جہاں صارفین اُن کی بیٹی کے لیے نیک تمناوْں کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ عائشہ خان نے 2018 میں میجر عقبیٰ کے ساتھ شادی کی تھی، اس جوڑی کے ہاں سال 2019ء میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ماہ نور ہے جبکہ گزشتہ برس بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
عائشہ خان نے شادی سے کچھ عرصہ قبل ہی شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا، شادی سے قبل عائشہ خان کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اور اے لسٹر اداکاراؤں میں ہوتا تھا، اُنہیں ناصرف اُن کی اداکاری بلکہ خوبصورتی کی وجہ سے بھی شہرت ملی۔
شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے بعد بھی عائشہ خان کے مداحوں کی تعداد کافی زیادہ ہیں، مداحوں نے اُنہیں سوشل میڈیا پر فالو کیا گیا ہے۔