رینالہ خورد(ملک اقبال سے)تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جناح پریس کلب کے صدر راجہ نبیل خضر ۔ سینیئر نائب صدر چوہدری شاہد رسول نائب صدر ملک اقبال اور فائنانس سیکرٹری راجہ محسن منیر سے ایک ملاقات کے دوران انچارج خدمت مرکز اسسٹنٹ سب انسپیکٹراحمد ابدال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے خدمت مرکز کا قیام عمل میں آیا ہے سائیلن کے لیے بےحد آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں انکا کہنا تھا کہ اس سے قبل سائلین کو چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے اپنا قیمتی وقت ضائع کرنا پڑتا تھا اور بہت سے لوگوں کو یہ تک نہیں پتہ ہوتا تھا کہ انہوں نے اپنا کام کروانا کیسے ہے۔خدمت مرکز نہ صرف سائلین کے جائز کام کرتا ہے بلکہ آئندہ کے لیے ان کو گا ئیڈ لائن بھی دیتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ خدمت مرکز میں سائیلن کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے لیے وی آئی پی فرنیچر پینے کے لیے ٹھنڈا پانی و دیگر سہولیات بھی دی جاتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے انہوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کے حکم کے مطابق الگ سے کاونٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ان کا مزہد کہنا تھا کہ سائیلن بلا کسی سفارش اپنے ڈرائیونگ لائسنس۔پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ۔قیمتی کاغذات کی گمشدگی ودیگر متعلقہ کاموں کے لیے آسکتے ہیں۔