ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ نے ریلیز سے قبل ہی منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق لیجنڈری ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے فلم صرف 85 کروڑ انڈین روپے کے بجٹ سے بنائی ہے جو کنگ خان کی ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے بعد سب سے کم ترین بجٹ والی فلم بن گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 85 کروڑ میں کاسٹ اور عملے کی فیس شامل نہیں ہے اور دیگر اخراجات کو ملا کر فلم کا بجٹ 120 کروڑ تک پہنچتا ہے۔
شاہ رخ خان اور ہیرانی کی فلم نے ریلیز سے قبل ہی نان تھیٹریکل رائٹس سے 100 کروڑ کا منافع کما لیا ہے۔
’ ڈنکی‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی، مبینہ طور فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے جبکہ شاہ رخ خان ’ڈنکی‘ میں بالکل مختلف روپ میں دکھائی دیں گے جو ان کے مداحوں کو بہت پسند آئے گا۔