انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان کے جیتنے کی پیش گوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مائیکل وان نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کیساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ 2024 پاکستانی ٹیم جیت جائے گی ۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حالیہ کارکردگی کے باوجود پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
خیال رہے کہ سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں۔