: چیف جسٹس اور پرائم منسٹرڈیم فنڈ کے تحت جمع رقم اور استعمال کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ایوان بالا میں تحریری جواب جمع کروا دیا ہے۔
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی 2023 تک 11 ارب 46 کروڑ 69 لاکھ 37 ہزار 658 روپے موصول ہوئے۔ سرمایہ کاری پر منافع میں 6 ارب 29 کروڑ 59 لاکھ 38 ہزار 962 روپے حاصل ہوئے۔
فنڈ کی رقوم کی مالیت 17 ارب 86 کروڑ 28 لاکھ 76 ہزار 620 روپے ہوچکی ہے۔ ایڈ بی پی میں کھولے جانے والے اکاؤنٹ سے کوئی رقوم نہیں نکالی گئیں۔