بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نودیپ سینی نے سوشل میڈیا پر مقبول فیشن بلاگر سواتی سے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2019 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نودیپ سینی نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سواتی آستھانہ سے شادی کرلی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کیں۔
ینی نے اپنی شادی کے دن سفید رنگ کی شیروانی پہنی جبکہ اُن کی دلہن نے بھی سیفد رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا۔
بھارتی فاسٹ بولر اور فیشن بلاگر سواتی نے مشترکہ پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ کے ساتھ، ہر دن محبت کا دن ہے، سب کی دُعاوْں کے ساتھ ہم اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں”۔
نودیپ سینی اور سواتی کی پوسٹ پر بھارتی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی گئی اور ساتھ ہی اس جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ سواتی فیشن، ٹریول (سفر) اور لائف اسٹائل کے شعبوں میں ایک ماہر بلاگر ہیں، اُن کے انسٹاگرام پر 85 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جبکہ یوٹیوب پر بھی اُن کا اپنا چینل ہے۔